BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 December, 2005, 05:38 GMT 10:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے نئے سفیر

صدر بش سینیئر
ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ بش سینیئر کب پاکستان کا دورہ کریں گے
اقوام متحدہ نے سابق امریکی صدر بش سینیئر کو پاکستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بحالی، تعمیر نو اور امدادی آپریشن کے لیے اقوام متحدہ کا خصوصی سفارتکار مقرر کیا ہے۔

اس تقرری کی اطلاع اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کو گزشتہ شب ٹیلیفون پر دی تھی۔ اس تقرری کی منظوری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دی تھی۔

تاہم ابھی یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ بش سینیئرکب پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق کوفی عنان نے پاکستانی صدر سے زلزلہ زدہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو اور امدادی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا۔

پاکستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن کے نگران اور اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جان وینڈر مورٹیل نے دو روز قبل پاکستان کے زلزلہ زدہ علاقوں کے لیے بین الاقوامی برادری سے اضافی عطیات کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں پانچ ہزار فٹ سے نچلے علاقوں میں چوبیس لاکھ کمبلوں، خیموں کے لیے ایک لاکھ ستر ہزار پلاسٹک کی شیٹ اور خیموں کے فرش پر بچھانے کے لیے دو لاکھ ترپالوں کی ضرورت ہے جس پر پینتالیس ملین ڈالرکا خرچہ آئے گا ۔

اقوام متحدہ کے اہلکار کے مطابق دسمبر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے دیے گئے عطیات کی فراہمی میں کمی آ رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے اہلکار نے ناروے، برظانیہ، امریکہ، جرمنی، سویڈن کی طرف سے دیے گئے عطیات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن ممالک نے ابھی تک زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے عطیات نہیں دیے ہیں وہ فوری دے دیں۔

اسی بارے میں
خدمت جاری رکھوں گا: صدر بش
29 October, 2005 | پاکستان
’امید ہے مایوسی نہیں ہوگی‘
18 November, 2005 | پاکستان
متنازع نظم پر بحث جاری
07 December, 2005 | پاکستان
صدر بش کی عجیب پالیسی
03 December, 2005 | پاکستان
’رقم پہنچنے میں وقت لگے گا‘
27 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد