مشرقی افریقہ میں زلزلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی افریقہ کے ممالک کینیا، تنزانیہ، روانڈا اور کانگو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں آ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز کانگو کی تانگانیکا جھیل کے نزدیک بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے کینیا، تنزانیہ، رونڈا ، کانگو اور برنڈی میں محسوس کیے گئے لیکن کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہے۔ علاقے میں مواصلات کا نظام زیادہ اچھا نہ ہونے کی بنا پر زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا صیح علم نہیں ہو سکا ہے۔ نیروبی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ دفاتر اورگھروں سے باہر نکل آئے۔ ایک امدادی کارکن نے بتایا ہے کہ زلزلے کے مرکز کے نزدیکی علاقے سے بتایا کہ زلزلے سے کئی گھر گر گئے ہیں، اور کئی بچے عمارتوں کے نیچے آگئے ہیں۔ علاقے میں ذرائع ابلاغ کی سہولتیں کم ہونے کی وجہ سے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا صیح علم نہیں ہو سکا ہے۔ اقوام متحدہ کے اہلکار مائیکل بونارڈیو نے گانگو کے دارلحکومت سے بتایا کہ زلزلے سے بہت سارے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کو لوگوں نے بتایا کہ کئی لوگ ہلاک اور کئی زخمی ہو ہو گئے مرنے اور زخمی ہونے کی صیح تعداد کا علم نہیں ہے۔ | اسی بارے میں ’افریقہ میں قحط کا خطرہ‘08 September, 2005 | آس پاس 90 ملین افریقی ایڈز کے نشانے پر04 March, 2005 | آس پاس اٹھارہ افریقی ملکوں کے قرضے معاف 25 September, 2005 | آس پاس زلزلے سے تباہی: اب تک کی تصاویر09 October, 2005 | پاکستان ’مزید جھٹکے آسکتے ہیں‘08 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||