دیہاتوں سے لوگوں کی منتقلی جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تودوں کے خطرے کے زد میں دیہاتوں سے لوگوں کا محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل منگل ستائیس جون سے جاری ہے اور اسی دوران ابتدائی اندازوں پر نظر ثانی کے بعد اب حکام کا کہنا ہے کہ ضلع مظفرآباد میں بارشوں کی وجہ سے اکتالیس دیہات تودوں کی زد میں ہیں ۔ پہلے حکام نے کہا تھا کہ تئیس گاؤں تودوں کی زد میں ہیں ۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت کی طرف سے قائم کیمپ مینجمنٹ آرگنائزیشن کے اسسٹنٹ کمشنر راجہ عباس نے بی بی سی کو بتایا کہ بتیس( 32) دیہاتوں کو جزوی طور پر خالی کرا کے ان لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
لیکن دیگر نو دیہاتوں کے وہ لوگ جو خطرے میں تھے وہ پہلے سے ہی خمیہ بستی میں ہیں اور یہ لوگ آٹھ اکتوبر کے زلزے کے بعد ہی خیمہ بستیوں میں منتقل ہوگئے تھے۔ اس لیئے ان نو دیہاتوں سے کسی کو بھی منتقل نہیں کیا جانا ہے۔ راجہ عباس کا کہنا ہے کہ بتیس دیہاتوں میں بسنے والوں میں سے آٹھ ہزار چھ سو پینتیس افراد پر مشتمل چودہ سو بیاسی خاندانوں کو محفوظ مقامات کا منتقل کیا جارہا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان دیہاتوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل یکم جولائی تک مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا کہ وہ گاؤں کے ان حصوں سے لوگوں کو منتقل کر رہے ہیں جو زیادہ خطرے میں ہیں اور نسبتاً محفوظ علاقوں سے لوگوں کو منتقل نہیں کیا جارہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان دیہاتوں میں زلزے کی صورت حال ایسی ہوگئی ہے کہ بارش کی وجہ سے وہاں تودے گرنے کا شدید خطرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان دیہاتوں کی حال ہی میں جیو لوجیکل سروے آف پاکستان نے نشاندہی کی تھی اور کہا تھا کہ یہ دیہات مٹی کی تودوں کے زد میں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان میں بعض ایسے ہیں جہاں جزوی پر طور پر تودے گرنے کا خطرہ ہے اور کچھ کا زیادہ تر حصہ تودوں کی زد میں آسکتاہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ جن لوگوں سے گاؤں خالی کرائے جارہے ہیں ان کو پہلے سے موجود قریبی خیمہ بستیوں میں منتقل کیا جارہا ہے اور وہاں ان کے لیئے نئے خیمے نصب کیے جارہے ہیں یا لوگوں کی سہولت کے مطابق ان کو اپنے دیہاتوں کے قریب محفوظ جگہ پر منتقل کیا جارہا ہے ۔ حکام کا کہنا کہ مون سون ختم ہونے کے بعد خالی کرائے جانے والے علاقوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور اگر یہ علاقے محفوظ قرار دیے گئے تو اس صورت میں لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دی جائے گی ۔ بصورت دیگر ان لوگوں کو اگلے سال مارچ تک ان عارضی خمیوں بستیوں میں ہی رہنا پڑے گا ۔ اس دوران حکام کا کہنا ہے کہ حکومت ان متاثرین کی آباد کاری کے لیئے متبادل بندوبست کرے گی ۔ | اسی بارے میں کشمیر: 23 دیہات کے انخلاء کا فیصلہ27 June, 2006 | پاکستان کشمیر مون سون، گھر گرنے کا خدشہ24 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||