BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 June, 2006, 14:29 GMT 19:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر مون سون، گھر گرنے کا خدشہ

ایک ہزار سے زائد خاندانوں کی منتقلی کے انتظامات شروع کردیئے ہیں
حکومت نے یکم جولائی تک پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے زلزلہ زدہ شہر مظفر آباد کے گرد و نواح میں واقع تیس دیہاتوں کے گیارہ ہزار مکینوں کو محفوظ علاقے میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے معلوماتی نیٹ ورک IRIN نے بتایا ہے کہ یکم جولائی سے مون سون یا ساون کی بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے اور اس دوران مذکورہ دیہات میں تودے گرنے کا خدشہ ہے۔

اس ادارے نے مظفرآباد میں قائم ’کیمپ مینیجمینٹ آرگنائزیشن‘ کے کمشنر راجہ عباس کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے تاحال ایک ہزار سے زائد خاندانوں کی منتقلی کے انتظامات شروع کردیئے ہیں جو کہ ساڑھے چھ ہزار سے زیادہ نفوس پر مشتمل ہیں۔

ابھی تو معاوضہ بھی نہیں ملا
 حکومت نے ابھی انہیں زلزلے سے تباہی کا معاوضہ بھی نہیں دیا اور دوبارہ انہیں اپنے علاقے چھوڑنے کا کہا جارہا ہے۔

راجہ عباس کا کہنا ہے کہ بائیس دیہاتوں میں رہنے والے زلزلہ زدگاں کو اب برساتوں میں مٹی کے تودے گرنے سے خطرہ لاحق ہے اور حکومت انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے۔

اُن کے مطابق اِن دیہاتوں کی حال ہی میں ’جیولوجیکل سروے آف پاکستان‘ نے نشاندہی کی تھی اور قرار دیا تھا کہ یہ ’لینڈ سلائیڈنگ‘ یعنی مٹی کے تودوں کی زد میں ہیں۔

پناہ گزینوں کے متعلق اقوام متحدہ کے مقامی فیلڈ افسر دولت خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر متعلقہ دیہات میں رہنے والوں کو باخبر کرنے کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیئے ہیں۔

تودے گرنے کا خدشہ
 بائیس دیہاتوں میں رہنے والے زلزلہ زدگاں کو اب برساتوں میں مٹی کے تودے گرنے سے خطرہ لاحق ہے اور حکومت انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے۔

مظفر آباد کے نزد سمہ بانڈی نامی گاؤں کے ایک چھپن سالہ رہائشی محمد سفیر کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابھی انہیں زلزلے سے تباہی کا معاوضہ بھی نہیں دیا اور دوبارہ انہیں اپنے علاقے چھوڑنے کا کہا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت ان کی چھت، کھانے پینے اور دیگر سہولیات کا انتظام کرے تو پھر ہی وہ محفوظ مقام پر جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد