BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 June, 2006, 06:34 GMT 11:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زلزلہ: بچھڑنے والے افراد کی تلاش

زلزلے سے متاثرہ بچیاں (فائل فوٹو)
پچاسی بچوں سمیت دو سو اکیس افراد کی تلاش کا کام جاری ہے (فائل فوٹو)
’انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کریسنٹ‘ اور ’پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی‘ نے پاکستان میں گزشتہ برس کے زلزلے میں اپنے اہل خانہ سے بچھڑ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔

یہ پروگرام باضابطہ طور پر سات جون سے شروع کرنے کا اعلان پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں کیا گیا۔

پروگرام مینجر نینسی سورنیئر نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے ادارے سے چار سو خاندانوں نے اپنے عزیز و اقارب کی تلاش کے لیے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک ایک سو اناسی گم شدہ افراد کے بارے میں معلومات جمع کی گئی ہیں جن میں سے اناسی زندہ تلاش کیے گئے ہیں جبکہ ایک سو کے بارے میں معلومات ملی ہیں کہ وہ زلزلے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ نینسی سورنیئر کا کہنا ہے کہ ایک سو چودہ مردوں، بائیس خواتین اور پچاسی بچوں سمیت دو سو اکیس افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد ان گمشدہ افراد کی تلاش کے لیے ان کا ادارہ ایک کتاب اور پوسٹر وغیرہ شائع کر رہا ہے جس میں ان افرا کے کوائف اور جس حد تک ممکن ہوا ان کی تصاویر بھی شائع کی جائیں گی۔

 اب تک ایک سو اناسی گم شدہ افراد کے بارے میں معلومات جمع کی گئی ہے جن میں سے اناسی زندہ تلاش کیے گئے ہیں جبکہ ایک سو کے بارے میں معلومات ملی ہے کہ وہ زلزلے سے ہلاک ہوچکے ہیں
پروگرام مینیجر نینسی سورنیئر

ان کے مطابق یہ کتابچے اور پوسٹر ملک کے مختلف علاقوں میں واقع تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور عوامی آمد و رفت کی دیگر جگہوں پر آویزاں کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ نینسی سورنیئر نے بتایا کہ دس روز قبل سولہ سالہ سونیا نامی بچی کو بالاکوٹ میں اپنے عزیز و اقارب کے حوالے کیا گیا۔

ان کے مطابق سونیا زلزلے کے وقت پانی بھرنے گئیں تھیں اور وہ جیسے ہی واپس آئیں تو ان کا گھر زمین بوس ہوگیا اور اہل خانہ دفن ہوگئے جس کے بعد سونیا ایک متاثرہ خاندان کے ہمراہ کراچی چلی گئیں اور حال ہی میں وہ انہیں کراچی کے ایک سکول سے ملیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد