زلزلہ: اقوام متحدہ کا امدادی پروگرام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ نے پاکستان میں زلزلے کے متاثرین کے لیے اقوام متحدہ نے تین کروڑ ڈالر کے امدادی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ ابتدائی ہنگامی امداد کے بعد اب علاقے کی تعمیر نو کی طرف توجہ دی جا سکے۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے تعمیراتی پروگرام یا یو این ڈی پی کے نمائندے ژان وینڈیمورٹیل کے مطابق اب جبکہ علاقے کے لوگوں کے لیے خیمے واپس کرنے اور گھروں کو لوٹنے کا وقت آ گیا ہے تو انکی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے یہ پروگرام بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’جو لڑکیاں کیمپوں میں سکول جاتی تھیں وہ سکول جاتی رہیں، پانی صاف اور وافر ہو، صحت کی بنیادی سہولیات میسر ہوں تاکہ لوگ اپنے گھر دوبارہ بنا سکیں اور اگلی سردیاں ان میں گزار سکیں‘۔ اقوام متحدہ کے مطابق ایک کروڑ ڈالر کی امداد جمع کی جا چکی ہے اور دو کروڑ کے لیے عالمی برادری سے اپیل جاری ہے۔ مسٹر وینڈیمورٹیل کے مطابق ماضی میں جب بھی کہیں ہنگامی امداد فراہم کی گئی ہے وہ تعمیر نو کا کام پوری طرح شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گئی ہے یا بہت کم ہو گئی ہے لیکن اگر پاکستان میں ایسا ہوا تو آنے والی سردیوں میں وہاں کے لوگوں کو ایک بار پھر شدید مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان کے صوبہ سرحد اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پچھلے سال کے زلزلے سے ستر ہزار سے زائد افراد ہلاک اور تیس لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے تھے۔ اقوام متحدہ کے اس پروگرام کا اعلان ایسے وقت ہوا ہے جب بگرام کے میں ہسپتال میں بچوں کے یونٹ کے بند ہو جانے کا خطرہ ہے۔ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق اس یونٹ کے بند ہونے سے پورے علاقے کے بچوں پر اثر پڑے گا۔ | اسی بارے میں پاکستان اوراقوام متحدہ کے اختلافات22 April, 2006 | پاکستان کوئٹہ: اقوام متحدہ کے دفاتر بند17 January, 2006 | پاکستان اقوام متحدہ:مزید امداد کا وعدہ12 May, 2005 | پاکستان ’امدادی آپریشن ممکن لگ رہا ہے‘09 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||