BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 January, 2006, 09:07 GMT 14:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بس پر تودہ گرنے سے سات ہلاکتیں

پہاڑی تودہ: فائل فوٹو
گزشتہ دنوں کوہستان میں ہی ایک پہاڑی تودہ گرنے سے چوبیس کانکن ہلاک ہوگئے تھے
صوبہ سرحد کے دور افتادہ پہاڑی ضلع کوہستان میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسافر بس پر کل رات تودہ گرنے سے سات افراد ہلاک جبکہ اٹھارہ زخمی ہوئے ہیں۔

کوہستان پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات ساڑھ گیارہ بجے پیش آیا جب گلگت سے راولپنڈی جانے والی ایک بس پر سازین کے مقام پر پہاڑی تودہ آگرا۔ اس سے بس سڑک سے نیچے جاگری۔

پولیس کے مطابق صبح تک اٹھارہ زخمی مسافر بس سے نکالے جاچکے تھے جنہیں چلاس کے ہسپتال میں طبی امداد کے لئے لے جایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے نو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تاہم قریب میں کوئی طبی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے سازین سے چلاس بھی کم از کم تین گھنٹے کی مسافت پر ہے۔

مرنے والے سات افراد میں سے ایک کی لاش کل رات ہی نکال لی گئی تھی لیکن باقی آج صبح بس کی چھت کاٹ کر نکالی گئی ہیں۔

پندرہ چونتیس نمبر کی یہ بس سرکاری کمپنی نیٹکو کی بتائی جاتی ہے۔ نیشنل ٹرانسپورٹ کمپنی گلگت اور راولپنڈی کے درمیان یہ سروس چلاتی ہے۔

تودہ گرنے کی وجہ علاقے میں شدید بارشیں اور برف باری بتائی جاتی ہے۔ کوہستان سے گزرنے والی یہ شاہراہ قراقرم کے نام سے بھی مشہور ہے۔ اس کی ایک جانب اونچے پہاڑ تو دوسری جانب گہری کھائی میں دریائے سندھ بہتا ہے۔

پولیس اطلاعات کے مطابق حادثے کے مقام پر امریکی شنوک ہیلی پاپٹر بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لئے پہنچے ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے۔

گزشتہ دنوں کوہستان میں ہی ایک پہاڑی تودہ گرنے سے چوبیس کانکن ہلاک ہوگیے تھے۔ ضلع کوہستان حالیہ زلزلے سے بھی متاثرہ ہوا تھا۔

اسی بارے میں
برف کا تودہ گرنے سے24 ہلاک
30 December, 2005 | پاکستان
کشمیر کی فراموش وادی
20 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد