برف کا تودہ گرنے سے24 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں قیمتی پتھروں کی کھدائی کے دوران برف کا تودہ گرنے سے کم از کم چوبیس افرادہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے ان افراد کی ہلاکت کا واقعہ منگل کو کوہستان کے دور دراز علاقے میں پیش آیا جہاں گزشتہ چند ہفتوں سے برف باری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ کوہستان پشاور سے تین سو پچاس کلو میٹر شمال مشرق میں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں سے انہیں اس واقعے کی اطلاع دو دن بعد ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوج کےایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے لاشیں برف سے نکال کر داسو گاؤں پہنچا دی گئی ہیں۔ داسو اس علاقے کا ایک اہم گاؤں ہے۔ مقامی پولیس چیف اشرف احمد کا کہنا ہے کہ اب تک بارہ لاشیں مرنے والوں کے رشتہ داروں کے حوالے کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ برف کا تودہ گرنے کے وقت تقریبا ایک سو بیس افراد پتھروں کی تلاش کا کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چوبیس افراد اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ باقی ٹھیک ہیں۔ مقامی افراد نے برف تلے دبی تمام لاشیں نکال لی ہیں۔ یہ علاقہ آٹھ اکتوبر کو ملک میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے قریب واقع ہے۔ کوہستان کا علاقہ قیمتی پتھروں کی دولت سے ملا مال ہے جسے یہاں کے مقامی لوگ کھود کر نکالنے کے بعد کھلی مارکیٹ میں بیچتے ہیں۔ | اسی بارے میں کوہستان میں جعلی غیرت کے نام پر قتل26 September, 2005 | پاکستان نظروں سے اوجھل متاثرین11 October, 2005 | پاکستان کوہستان، نواح میں سینکڑوں ہلاک12 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||