کشمیر: دو حادثات میں چودہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں دو مختلف حادثات میں کم از کم چودہ افراد ہلاک جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں کچھ کی حالت تشویشناک ہے ۔ یہ حادثات پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دوالگ الگ ضلعوں میں مختلف اوقات میں پیش آئے۔ پہلا حادثہ ضلع باغ میں پیش آیا جس میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ لگ بھگ درجن افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ باغ شہر سے تیس کلومیڑ کے فاصلے پر ارجہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر وین سڑک سے نیچے جا گری۔ پولیس کے مطابق یہ وین باغ سے راولپنڈی جا رہی تھی اور حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی سے پیش آیا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے اور اس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ دوسرا حادثہ وادی نیلم کو مظفرآباد سے ملانے والی سڑک پر اس وقت ہوا جب پٹیکہ سے مظفرآباد آنے والی ایک مسافر بس مظفرآباد سے بارہ کلومیڑ کے فاصلے پر چھل پانی کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں جا گری۔اس حادثے میں اب تک تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں لگ بھگ بیس افراد زخمی ہوئے جن کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ایک زخمی مسافر کے مطابق اس گاڑی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے اور کچھ لوگ گاڑی کی چھت پر بھی سوار تھے۔ واضح رہے مظفرآباد کو وادی نیلم سے ملانی والی سڑک زلزلے کے باعث کئی مقامات پر ٹوٹ جانے یا تودے گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی تھی اور اس سڑک کو دونوں طرف سے کھولنے کے لیے کام جاری ہے اور اب تک ایک طرف سے مظفرآباد سے چھل پانی تک بارہ کلومیڑ سڑک آمد و رفت کے قابل بنائی گئی ہے لیکن یہ سڑک خراب ہے اور معمولی غلطی حادثے کا باعث بن سکتی ہے ۔ | اسی بارے میں کشتی ڈوبنے سےکم از کم 60 ہلاک04 November, 2005 | پاکستان کشمیر: ہیلی کاپٹر تباہ، چھ ہلاک16 October, 2005 | پاکستان ٹرک الٹنے سے 4 فوجی ہلاک14 September, 2005 | پاکستان کوچ حادثہ: 17 ہلاک، 2 زخمی03 September, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||