کوچ حادثہ: 17 ہلاک، 2 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع کرک میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسافر گاڑی اور تیل کے ٹینکر کے تصادم میں سترہ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ سنیچر کی صبح انڈس ہائی وے پر ضلع کرک میں سپین بانڈا کے مقام پر پیش آیا۔ پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی ایک مسافروں سے بھری فلائنگ کوچ مخالف سمت سے آنے والے ایک تیل کے ٹینکر سے ٹکرا گئی جس میں سترہ افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کےمطابق اس حادثے میں فلائنگ کوچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زخمیوں کوسول ہسپتال کرک داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کےمطابق ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم کنڈ یکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||