عدنان عادل بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور |  |
اتوار کی صبح پنجاب کے ضلع لیہ میں ایک مسافر بس کے حادثہ میں گیارہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ دس زخمیوں کی حالت زیادہ تشویش ناک ہے۔ لیہ کی تحصیل چوبارہ میں لاہور سے جانے والی ایک مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹریکٹر اور ٹرالی سے ٹکرا گئی جس سے دو عورتیں اور نو مرد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ بس میں تقریبا پچاس افراد سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافروں کا تعلق ضلع لیہ سے ہے۔ زخمیوں کا لیہ، چوک اعظم اور چوبارہ کے ہسپتالو ں میں علاج کیا جارہا ہے۔ |