مظفر گڑھ: حادثہ 12 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ کے قریب جمعے کے روز ایک ٹرک الٹ جانے سے بارہ افراد ہلاک جبکہ پینتیس کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پچاس کے قریب آدمی قصبہ دائرہ دین پناہ سے قریبی شہر کوٹ ادو کی منڈی مویشیاں میں جانے کے لئے اپنی بھیڑ بکریوں سمیت ٹرک پر سوار تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوۓ الٹ گیا۔ چار افراد موقع پر جبکہ دو ہسپتال جاتے ہوۓ راستے میں ہلاک ہوۓ۔ چھ افراد بعد میں کوٹ ادو کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ملتان کے نشتر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کی دیکھ بھال انہیں دو ہسپتالوں میں کی جارہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کے نام غلام مصطفیٰ، محمد اقبال، عبدالحمید، عبدالمجید، غلام عباس، فلک شیر، محمد سلیم، علام رسول، عبدالغفور، اللہ ڈیوایا، اللہ وسایا اور غلام حسین معلوم ہوۓ ہیں۔ پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور زخمی ہونے کے باوجود موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||