ٹریفک حادثات، چوبیس ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد میں جمعرات کے روز سڑک کے دو مختلف حادثات میں مجموعی طور پر چوبیس افراد ہلاک جبکہ سترہ زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پہلا حادثہ ضلع مانسہرہ میں بالاکوٹ کے قریب پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری ایک جیپ گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں جیپ میں سوار پندرہ میں سے تیرہ افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ہلاک ہوگئے۔ دو زخمی بچوں کومانسہرہ کے قریبی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ دوسرا حادثہ جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب ہوا جس میں مسافروں سے بھری وین سامنے سے آنے والے ایک ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی۔ تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ مزید نے ہسپتال پہنچ کر جان دے دی۔ گومل یونیورسٹی کے قریب پیش آنے والی اس ٹکر میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں دو ماہ کا بچہ معجزاتی طور پر بچ گیا۔ پاکستان میں اکثر حادثات کم تعلیم اورغیر تربیت یافتہ افراد کو باآسانی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ کوئی بھی چند روپوں کے عوض یہ لائسنس حاصل کر سکتا ہے۔ ایک بڑی تعداد میں مسافر گاڑیاں چلانے والے افراد تو سرے سے کوئی لائسنس ہی نہیں رکھتے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||