| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بس حادثہ ، چھپن ہلاک
جمعرات کو بھکر کے قریب تھل کنال میں مسافر بس گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیس سے بڑھ کر چھپن ہو گئی ہے جن میں زیادہ تر طالب علم شامل ہیں۔ جمعرات کو تیس افراد کی لاشیں نہر سے نکالی جاچکی تھیں۔ آج مزید لاشیں نہر سے نکالی گئیں۔ جمعرات کی سہ پہر بھکر سے گوہر والا جانے والی بس بھکر سے آٹھ کلومیٹر دور ٹائی راڈ کھل جانے سے بائیس فٹ نیچے نہر تھل کینال میں جا گری تھی۔ بھکر ضلعی ہسپتال کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ کے مطابق مرنے والوں کی زیادہ تعداد طالبعلموں کی ہے جو تعلیمی اداروں سے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ چار مرنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ بھکر ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق رات تک اٹھائیس افراد کی لاشیں نہر سے نکالی جاچکی تھیں جن میں دو عورتیں اور ایک بچہ شامل ہیں۔ اب تک بیس لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے۔ دو افراد کو نہر سے زندہ بھی نکالا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||