موٹروے پر حادثہ: 7 ہلاک 50 زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور اسلام آباد موٹر وے پر کلر کہار کے قریب ایک بس حادثے کا شکار ہو گئی جس میں کم از کم سات بچے ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئےہیں۔ زخمیوں میں پندرہ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بس راولپنڈی سے سکول کے بچوں کو لے کر کوہستان نمک میں واقع کھیوڑہ سالٹ مائنز جا رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق روالپنڈی سے ریڈینٹ سکول کھنہ روڈ سے بچے جس میں اکثر کی عمر دس سال سے کم تھی کھیوڑا میں دنیا کی قدیم ترین نمک کی کان سیر کرنے جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق بس مخالف سمت میں جا کر کھائی میں کرئی۔ پولیس کو شک ہے کہ بس کی بریکوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ موٹر وے پر پاکستانی کی دیگر شاہراہوں کے مقابلے میں حادثات کی شرح کم ہے لیکن موٹر وے پر گاڑیوں کی رفتار کے باعث اس پر ہونے والے حادثات نہایت سنگین ہوتے ہیں۔ چند سال قبل اس پر رفتار کی حد کم کر دی گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||