 |  لاہور میں ہر سال موسم سرما میں کچھ روز کے لیے شہر دھند میں ڈوب جاتا ہے |
لاہور میں دھند کی وجہ سے ہونے والے ایک حادثہ میں کم سے کم ایک درجن گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور بیس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ مانگا منڈی میں پولیس نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے پر دھند کی وجہ سے ایک بس اور ویگن آپس میں ٹکرا گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے فوراً بعد دس گاڑیاں ان دونوں گاڑیوں میں ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی۔ پولیس کے مطابق دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ پنجاب کئی روز سے دھند کی لپیٹ میں ہے اور ہر طرح کے سفر میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ |