BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 November, 2004, 12:55 GMT 17:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دھند کے باعث موٹر وے بند

موٹروے
شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کو جی ٹی روڈ پر منتقل کر دیا گیا ہے
پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان موٹروے (ایم ٹو) آج شام چھ بجے سے صبح سات بجے تک ٹریفک کے لیے دوبارہ بند کردی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس ناصر مختار نے بی بی سی کو بتایا کہ لاہور اوراسلام آباد سے موٹروے پر گاڑیوں کو موٹر وے کے بجاۓ جی ٹی روڈ استعمال کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صبح گیارہ بجے اتنی دھند تھی کہ بیس میٹر سے آگے کچھ نطر نہیں آرہا تھا اور رات کو ڈیڑھ فٹ سے آگے کچھ نطر نہیں آتا۔

گزشتہ رات نصف شب کے قریب لاہور اسلام آباد موٹروے پر شدید دھند کی وجہ سے مختلف مقامات پر کم سے کم چودہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تھیں۔ جس سے موٹروے پولیس کے مطابق دو افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگۓ اور سڑک ٹریفک کے لیے جمعہ کی رات گیارہ بجے کے بعد ہفتہ کی صبح سات بجے تک کے لیے بند کردی گئی تھی۔

موٹروے پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ دھند کی وجہ سے رات گیارہ بجے کے قریب خانقاہ ڈوگراں کے قریب آٹھ گاڑیاں اور بھیرہ کے قریب چھ گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی رفتار کم تھی اس لیے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ موٹر وے پر دھند کی وجہ سے شام سے لے کر صبح نو بجے تک ڈیڑھ فٹ سے آگے کچھ نظر نہیں آ رہا۔ کل رات سے آج صبح تک پولیس گاڑیوں کو موٹر وے سے موڑ کر جی ٹی روڈ کی طرف بھیج رہی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد