حادثہ: نو افراد ہلاک،کئی زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کی ساحلی شاہراہ پر گوادر اور پسنی کے درمیان سڑک کے حادثے میں نو افراد ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہوگئے ہیں۔یہ حادثہ دو مسافر کوچوں کے آپس میں ٹکرانے سے ہوا ہے۔ پسنی پولیس کے مطابق کراچی سے گوادر آنے والی اور گوادر سے کراچی جانے والی بسیں آمنے سامنے ٹکرا گئی ہیں۔ زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کو پسنی اور گوادر کے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے۔ گوادر ہسپتال سے ڈاکٹر نذیر نے بتایا ہے کہ سات ہلاک شدگان اور پندرہ زخمی پسنی پہنچائے گئے ہیں جبکہ دو ہلاک شدگان اور تیرہ زخمی گوادر لائے گئے ہیں۔ گوادر میں زیادہ تر شدید زخمی لائے گئے ہیں جنھیں اب کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ کوسٹ گارڈز کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے پانچ افراد کو کراچی بھیج دیا گیا ہے جبکہ ہلاک یا زخمی ہونے والے دیگر افراد کے بارے میں معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||