کوئٹہ: ٹریفک حادثے میں چھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ کے قریب سڑک کے ایک حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر کچلاک کے قریب پیش آیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی جانے والی الیوسف کمپنی کی ایک بس اور پیلی ٹیکسی کے مابین تصادم ہوا ہے۔ ٹیکسی کوئٹہ سے چمن جارہی تھی کہ کچلاک کے قریب بس سے ٹکرا گئی جس سے ٹیکسی میں سوار تمام چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ بس ٹیکسی کے اوپر چڑھ گئی۔ اس حادثے میں بس میں سوار افراد محفوظ رہے۔ بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ کوئٹہ چمن شاہراہ انتہائی مصروف شاہراہ سمجھی جاتی ہے جس پر کوئٹہ اور چمن کے درمیان بڑی تعداد میں ٹیکسیاں چلتی ہیں۔ اس روڈ پر تیز رفتاری کے باعث آئے روز حادثے ہوتے رہتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||