کوچ حادثہ : دس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران سے واپس آنے والے زائرین کی بس صوبہ بلوچستان کے شہر لسبیلہ کے قریب الٹ گئی ہے جس میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔ زائرین کل رات یہاں کوئٹہ سے کراچی کے لیے بادینی ٹرانسپورٹ کی کوچ میں روانہ ہوئے جو منگل کی صبح کراچی پہنچنے سے پہلے لسبیلہ کے قریب الٹ گئی ہے۔ کوچ میں اڑتیس زائرین سوار تھے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں سات خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کی تین زخمی کراچی ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ بادینی کوچ کے کوئٹہ میں ایک اہلکار محمد عابد نے بتایا ہے کہ زائرین کل یعنی پیر کی صبح ایران سے یہاں کوئٹہ پہنچے تھے۔ ان زائرین کا تعلق کراچی سے تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ حادثے کی تفصیل معلوم نہیں ہو سکیں تاہم انہوں نے کہا ہے کہ کوچ موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی ہے جس میں ڈرائیور سمیت دس افراد ہلاک ہو ئے۔ زخمیوں کو لسبیلہ کی سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||