کشمیر: ہیلی کاپٹر تباہ، چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام کے مطابق کشمیر میں امدادی کارروائیوں کے دوران پاکستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ باغ کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی وجہ خراب موسم بتایا گئی ہے۔ ایم سترہ ساخت کا یہ ہیلی کاپٹر امدادی کارکنوں کو متاثرہ علاقے میں پہنچا رہا تھا لیکن حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت اس میں صرف فوجی سوار تھے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان کے مطابق تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ چپری کے قصبے کے قریب مل گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں چار فوجی افسر اور دو سپاہی شامل ہیں۔ اگرچہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ تاہم میجر جنرل شوکت سلطان کا کہنا ہے کہ تند و تیز ہوائیں اور شدید بارش سے امدادی کام متاثر ہو رہا ہے۔ میجر جنرل شوکت کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹروں کی امدادی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمی حالات بہتر ہونے کے ساتھ ہی امدادی پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||