’پانچ ارب ڈالر کی ضرورت ہو گی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لیے پانچ ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ ہفتہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شوکت عزیز نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی پر پانچ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے پانچ ارب ڈالر کی رقم درکار ہو گی۔ وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا کہ زلزلے سے تباہی اندازوں سے بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے اور زخمی ہونے کی تلاش کے بعد متاثرین کی عارضی رہائش کا انتظام کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے بعد اب ان کو دفن کرنے کے بعد ان رہائش کے مسائل پر توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو مکان ٹھیک ہونے کے قابل ان کو ٹھیک کر لیا جائے گا لیکن جو مکان گر چکے ہیں ان کی جگہ نئی عمارتیں بنائی جائیں گی۔ متاثرہ علاقوں میں عارضی رہائش کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ٹینٹ اور پہلے سے بنے ہوئے گھروں میں ہسپتال ، سکول اور کالج قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے جنرل زبیر کی سربراہی میں اتھارٹی بنائی گئی ہے جو وزیر اعظم کو برائے راست وزیر اعظم کو جواب دہ ہو گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||