ادریس بختیار بی بی سی، اسلام آباد |  |
 | | | یہ افراد سری نگر مظفر آباد بس سروس پر آئے تھے |
پاکستان میں امدادی تنظیموں نے کشمیر کے علاقے گڑی ڈوپٹہ سے پانچ بھارتی شہریوں کو زندہ برآمد کر لیا ہے جبکہ ایک کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ لوگ ان چوّن بھارتی شہریوں میں شامل تھے جو مختلف اوقات میں سری نگر مظفر آباد بس سروس سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر آئے تھے اور زلزلے کے بعد گُم ہو گئے۔ اب ان چوّن لوگوں میں سے چھ کا پتہ لگایا جا سکا ہے جبکہ باقی لوگوں کی تلاش ابھی جاری ہے۔ جن پانچ بھارتی شہریوں کو آج چکلالہ ائر بیس لایا گیا وہ چھ اکتوبر کو آئے تھے اور سات اکتوبر کو گڑی ڈوپٹہ گئے تھے جہاں وہ زلزلے کے بعد لاپتہ ہو گئے۔ یہ پانچوں افراد جس گھر تھے وہ محفوظ رہا جبکہ برابر والا گھر زلزلے میں بالکل تباہ ہو گیا۔ ان بھارتی شہریوں کو بھارتی ہائی کمشنر شیو شنکر مینن کے حوالے کر دیا گیا اور ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ ان افراد کو جمعرات کو بھارت واپس روانہ کیا جائے گا۔ |