کیا آپ جانتے ہیں؟ رابطہ کریں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
زلزلے کے باعث رابطے مکمل طور پر کٹ جانے کی وجہ سے ہمیں اس ویب سائٹ پر سینکڑوں ایسی ای میل وصول ہورہی ہیں جن میں لوگ اپنے عزیز و اقارب اور خاندان والوں کے لئے پریشان ہیں۔ خاص طور پر ان لوگوں کے جن کے عزیز و اقارب اور خاندان دور دارز ایسے علاقوں میں رہ رہے ہیں جن سے رابطہ مکمل طور پر کٹ چکا ہے۔ ہم ان لوگوں کی ای میلز اور ایڈریسز نیچے دے رہے ہیں۔ اگر آپ امدادی کارروائیوں، یا میڈیا کوریج یا کسی بھی حیثیت میں ان علاقوں کی کوئی بھی خبر رکھتے ہیں یا مدد کرسکتے ہیں تو ان لوگوں سے براہِ راست یا اس صفحہ کے ذریعے رابطہ کیجئے۔ اس وقت پر ان لوگوں کے لئے آپ کی ای میل انتہائی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ آپ یہ ای میل اردو، انگریزی یا roman urdu mein bhi bhej سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنا پیغام موبائل فون سے ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجنا چاہتے ہیں تو براہِ مہربانی اس کے آخر میں اپنا اور اپنے شہر کا نام لکھنا نہ بھولیے۔ ہمارا نمبر ہے:00447786202200 ہمیں اس وقت ہزاروں ای میلز موصول ہو رہی ہیں۔ ان میں سے ہر ای میل کو پڑھنا ہمارے لئے ناممکن ہے۔ براہِ مہربانی اگر آپ یہ معلومات صرف بائیں ہاتھ دئیے گئے ای میل فارم کے ذریعے بھیجیں اور اسے صرف ایمرجنسی رابطوں کے لئے ہی استعمال کریں تو ہم ممنون ہوں گے۔ (نوٹ: براہِ مہربانی اس طرح کے پیغامات میں تھوڑی سی تفصیل جیسے کسی بھی شہر کی کالونی یا، والد کا نام اور پتہ وغیرہ ضرور بتائیں تاکہ جواب دینے والے اندازہ کر سکیں۔ ادارہ)
ہمیں ایک عزیز فوجی کے بارے میں معلوم کرنا ہے جس کا نام محمد شفیق، والد کا نام دین محمد، آرمی کوڈ نمبر پچیس سترہ ایف ایف ریجیمنٹ ہیدلیتہ کمپنی انفینٹری ہے، وہ چیناری میں ڈیوٹی پر تھا۔ اس کا پتہ نہیں چل رہا ہے اور اس کے والدین پریشان ہیں۔ اگر کسی کو معلوم ہو تو ہمیں اطلاع دیں۔ ڈاکٹر مسعود احمد
راجہ ضیاء الدین جو ایبٹ آباد نوا شہر کے مکین ہیں ان کی اور ان کی فیملی کی کوئی خبر نہیں مل رہی ہے۔ اگر کسی کو پتہ ہو تو برائے مہربانی اطلاع کریں۔ tech2000_makkah@yahoo.com
میرے دو دوستوں کے بارے میں اطلاع چاہئے: مولانا میاں رحمان، ضلع شانگلہ، تحصیل بِشام، گاؤں میرا، گورنمنٹ ہائی اسکول اور حاجی عبدالرشید ضلع باغ، گاؤں کوٹے تھرالہ، آزاد کمشیر nooraslam_1@hotmail.com
میں اپنے دوست عاطف محمود اور الیاس خان عباسی کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں جو مظفرآباد میں انجینیئر ہیں۔ kaminhaj@yahoo.com
میں اپنے کلاس فیلوز کے بارے میں فکرمند ہوں جو مظفرآباد یونیورسٹی میں میرے ساتھ پڑھتے تھے۔ ان کے نام یہ ہیں: فرہاد، عدنان، سخی الزمان، سلیم، شکور، ٹوبہ شوکت، نائزہ یوسف، سائرہ۔ اس کے علاوہ میرے پروفیسروں کے بارے میں بھی اطلاع چاہئے۔ ان کے نام ہیں: ایم صدیق اعوان، خورشید انور، میڈم نزہت شفیع، میڈم فرحت نازلی، میڈم طاہرہ، میڈم روبینہ یعقوب، میڈم صائمہ۔ subhanikashmir@yahoo.com
لاپتہ لوگوں کے بارے میں اس ویب سائیٹ سے اطلاع حاصل کریں: www.ciit.net.pk اس ویب سائیٹ پر ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے ہسپتالوں میں زیرعلاج افراد کا انفارمیشن اپلوڈ ہورہا ہے۔
میرا دوست نیاز تنولی پاکستان ایئر فورس میں ہے، اس کی فیملی مانسہرہ کے گاؤں لسان نواب میں رہتی ہے۔ کسی کو کچھ معلوم ہو تو خبر کریں۔ nadeemahmed444@hotmail.com 1-905-3069085
میرے انکل راجہ ضیا ایبٹ آباد میں تھے، ان کی کوئی خبر نہیں۔ ان کا بیٹا راجہ اسد ٹھنڈیانی ٹی وی بوسٹر میں انجینیئر ہے۔ اگر کوئی انفارمیشن ہو تو خبر کریں۔ t2000_m@hotmail.com 00966504510672
میں اپنے بھائی شبیر احمد خان کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں جو زلزلے کے وقت مظفرآباد میں تھے جہاں ان کا اپنا بُک ڈپو ہے۔ انہوں نے نیلم ویلی سے انتخاب لڑا تھا۔ اگر آپ کے پاس کوئی اطلاع ہے تو بتائیں۔ friend_nomy@yahoo.com 05861032600
میرا دوست سجاد چھٹیوں میں مانسہرہ میں تھا۔ اگر کوئی اطلاع ہو تو فراہم کریں۔ hk_shahin@yahoo.com
میں اپنے دوست طارق محمود ملک کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں جو مظفرآباد میں پبلِک ہیلتھ میں کام کرتے تھے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف لیڈز سے تعلیم حاصل کی تھی۔ mji96@hotmail.com 5198244120EXT56161
میں اپنے دوست ابرار کے بارے میں پریشان ہوں جو مظفرآباد میں چھپن ڈی اپر چیٹر کا رہنے والا ہے۔ اس کے والد حبیب بینک میں کام کرتے تھے۔ مجھے ای میل کریں۔ anwar310320@yahoo.com 001 905 463 9896
جرید گاؤں کے لئے ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہے۔ iccb2005@yahoo.com 0997451177
میں اپنے دوست ڈاکٹر عتیق اور جاوید شاہ کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں جو شفا ہاسپیٹل باغ میں کام کرتے تھے۔ abdullahavais77@hotmail.com
میرا دوست شیراز اپنے بہنوئی کے ساتھ مظفرآباد میں سیاحت کا کام کرتا تھا۔ مجھ سے رابطہ کرے: majid_consultant@hotmail.com 0097150391866
میرے دوست ظہیر خان کا پتہ نہیں جو باغ کے رہنے والے ہیں۔ tahir_amin2003@yahoo.com
میرا دوست راجہ آصف جس نے مظفرآباد میں حال ہی میں ایک ٹریول ایجنسی کھولا تھا لاپتہ ہے۔ اگر کسی کو کچھ معلوم ہے تو مجھے اطلاع دے: imranzahid@hotmail.com
میرے ماموں کا پتہ لگ گیا ہے، اللہ کے کرم سے وہ ٹھیک ہیں اور ان کے خاندان کے تمام افراد زندہ ہیں۔ بہت شکریہ ای میل: javedrind_khan@yahoo.com
میرے ماموں کا پتہ لگ گیا ہے، اللہ کے کرم سے وہ ٹھیک ہیں اور ان کے خاندان کے تمام افراد زندہ ہیں۔ بہت شکریہ ای میل: javedrind_khan@yahoo.com
میرے دوست سید مصطفیٰ حسین شاہ کاظمی لاپتہ ہیں۔ اگر کسی کو کچھ معلوم ہو تو ازراہِ مہربانی مطلع فرمائیں۔ ای میل: zeshancentre@hotmail.com
ہمارا ایک دوست گل محمد جو او جی ڈی سی اسلام اباد میں کام کرتا ہے، اس کا خاندان باٹا گرام میں ہے۔ اگر کسی کو اطلاع ہو تو رابطہ کریں۔ ای میل: shehz165eb@hotmail.com
مظفرآباد یونیورسٹی کے ایک طلبِ علم نور حسین ہمارے ساتھ ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کراچی میں کام کر رہے تھے اور وہ زلزلے کے وقت مظفرآباد میں تھے۔ ان کا تعلق آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کے کیمسٹری کے شعبے سے تھا۔ آزراہِ مہربانی اگر ان کے بارے میں کسی کو معلوم ہو یا خود وہ یہ پڑھیں تو اطلاع دیں۔ ای میل : tariqchen@yahoo.co.uk
ہمارا پورا خاندان میرے انکل تاج گل بیگ ولد سبحان بیگ کے بارے میں فکر مند ہے۔ وہ آفت آباد کے رہائیشی ہیں۔ ان کے اور ان کے خاندان کے بارے میں اگر کوئی بھی اطلاع ہو تو پلیز ہم سے رابطہ کریں۔ ای میل : immuzafar@yahoo.co.in
میں اپنے کزن نثار احمد ولد محمد عظیم کے بارے میں فکر مند ہوں۔ نثار سولہ اے کے کے ساتھ چکھوٹی سیکٹر میں تعینات تھا۔ ای میل : iftikharahmadifti@yahoo.com
میں اپنے دوست خواجہ نوید مسرت کے بارے میں فکرمند ہوں۔ وہ مظفرآباد میں رہتے ہیں۔ مظفرآباد میں ان کا فون نمبر ہے 05881043913 ای میل : najeeb_006@yahoo.com
میرا بھائی وقار احمد ولد شیر اعلم، فرنٹئیر کور کے سیکشن سترہ ایف ایف میں ہولدار ہے۔ زلزلے کے وقت وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے پانڈو علاقے میں تعینات تھا۔ میں اس کی خیر خبر کے لیے بہت فکر مند ہوں۔ اگر کسی کو میرے بھائی کے بارے میں معلوم ہو تو براہ مہربانی مجھ سے رابطہ کریں۔ بہت مشکور ہوں گا۔
میرا نام عمران بنگش ہے اور میں COMSAT ایبٹ آباد کا طالبعلم ہوں۔ ہم کام سیٹ کے دوستوں نے مل کر ایک ویب سائٹ ترتیب دی ہے جس میں ہم کوشش کر رہے ہیں کہ زلزلے کے بعد ایوب میڈیکل کامپلیکس سے ملحقہ ہسپتال میں لائے جانے والے مریضوں کا ایک ڈیٹا بیس مہیا کیا جائے۔ ہم ہسپتال کے ڈاکٹروں اور دوسرے عملے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور مریضوں کے کوائف لے کر اس ویب سائٹ پر ڈال رہے ہیں۔ امید ہے کہ کچھ متاثرین اور ان کے لواحقین اس ویب سائٹ سے مریضوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔ ہماری ویب سائٹ کا پتہ اور مزید معلومات کے لیے ٹیلیفون نمبر مہیا کیا جا رہا ہے۔ ہماری یہ کوشش مکمل طور پر رضاکارانہ ہے۔ ویب سائٹ:http://202.179.2/search/index.asp
میری کزن بہن کوثر جن کے شوہر کا نام حنیف ہے اور وہ عباسی شہید ہسپتال کے ڈی ایچ او رہ چکے ہیں کا کوئی پتا نہیں چل رہا۔ اگر کسی کو ان کے بارے میں معلوم ہو تو پلیز مجھ سے رابطہ کریں۔ بہت مشکور ہوں گا۔ ای میل: brussels_20000@yahoo.com فون: 0032499184597
میرے دوست احسن قدیر ولد ملک قدیر اعوان ضلع مظفرآباد کے چھتر دومیل اسمبلی ہال میں کام کرتے ہیں۔ دو ہفتے پہلے ان سے بات ہوئی تھی لیکن اب رابطے نہیں ہو رہا۔ ای میل: dragonheart_sk6@hotmail.com فون: 006617491598
اگر آپ کو سردار سجاد سلیم ولد سردار سلیم جو کہ باغ کے رہائشی ہے کے بارے میں معلوم ہو تو براہ کرم مجھے اطلاع کریں۔ ای میل: gramkani@hotmail.com فون: 0037744107051
مجھے باغ میں اپنے دوست خواجہ عبدالطیف اور مظفرآباد میں ایک دوسرے دوست الطاف عباسی کی تلاش ہے۔ ای میل: maftabkhan@hotmail. فون: 0014164253436
مجھے اسلام آباد میں لوگوں سے مدد چاہیے کیونکہ ہمارے ایک دوست البرٹو بونانی کا کچھ پتا نہیں چل رہا۔ وہ اٹلی کی ایمبیسی میں کام کرتے ہیں۔اگر کسی کو ہمارے دوست کے بارے میں معلوم ہو تو پلیز مجھے اطلاع کریں۔
میں مظفرآباد میں رہنے والے فراقت حسین کو تلاش کر رہا ہوں۔ ان کا فون نمبر 00925881032247 ہے۔ وہ جدہ، سعودی عرب میں کام کرتے ہیں۔ اگر کسی کو معلوم ہو تو مجھے اطلاع کریں۔ جزاک اللہ fahad@kazmi.ws
میرے کزن پرویز حسین ایک گنر ہیں اور فوکس تھری کشمیر رجمنٹ (آرٹلری) میں کام کرتے ہیں۔ جس کو بھی ان کے بارے میں معلوم ہو براہ مہربانی مجھے اطلاع کریں۔ gulzargondal786@yahoo.com
میرے انکل محمد قیوم سکنہ تلہ گنگ اپنے بیوی بچوں سمیت کولالی آزاد کشمیر میں مقیم ہیں اور جہاں انکل ایک سرکاری کالج میں فزکس کے لیکچرر ہیں۔ میں ان کے نمبر پر رابطہ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں لیکن کوئی کامیابی نہیں ہو رہی ہے۔ aasim.saeed@gmail.com فون: 00923009451459
میں اپنے دوستوں خواجہ عمر بٹ، وحید لون، قاضی عتیق الرحمٰن، خواجہ عارف، عمر صدیقی اور خواجہ عمران کے لیے پریشان ہوں۔
میں مظفرآباد میں اپنے دوست طارق محمود کی خبر چاہتا ہوں۔ وہ سیکریٹیریٹ کے علاقے میں رہتے ہیں۔ contakt2me@hotmail.com فون: 030336102634
مجھے اپنے دوست شفیق ولد محمد ظفر جو کہ چوکی ضلع باغ کے رہائشی ہیں کی تلاش ہے۔ khalid_hassan73@yahoo.com
ضلع باغ میں میرے دوست محمد عتیق زاہد اور مظفرآباد سے ڈاکٹر ممتاز احمد بانڈے کے بارے میں اگر کسی کو معلوم تو ازراہِ مہربانی مجھے مطلع فرمائیں۔ makhzan_2000@hotmail.com
میں اپنے دوست ضیاء ارحمان کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ میں گزشتہ دو دن سے کوشش کر رہا ہوں مگر میرا ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ وہ بالا کوٹ شہر میں رہتے تھے۔ اگر کوئی ان کے بارے میں جانتا ہو تو مجھے ای میل کر دے یا میرے موبائیل پر ایس ایم ایس بھیج دے۔ میں انتہائی مشکور ہوں گا۔ gul214@yahoo.com
میری ایک بہت اچھی دوست اقصیٰ جو مانسہرہ میں رہتی ہے، اس کے بارے میں اگر کسی کو معلوم ہو تو مجھے بتائیں، پلیز۔ aysha_ansa@yahoo.com
مجھے اپنے دوست لئیق خان جو کہ اوگئی میں رہتے تھے کی خبر چاہیے۔ وہ میرے ساتھ ائر فورس میں کام کرتے تھے اور کمپیوٹر آپریٹر تھے۔ اگر کسی کو ان کے یا ان کی فیملی کے بارے میں کچھ معلوم ہو تو براہ مہربانی مجھے ای میل کریں۔ kh_matai@yahoo.com
میرے ماموں اللہ رکھا ہٹیاں بالا میں نیشنل بینک کی برانچ کے مینیجر ہیں اور ان کی فیملی بھی ان کے ساتھ ہے۔ میرے چھوٹے ماموں ان کو تلاش کرنے نکے اور اتوار کو مظفرآباد پہنچے۔ لیکن اس کے بعد ان کی بھی کوئی خبر نہیں ہے۔ اگر کسی کو معلوم ہو تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔
ای میل: skrindbalouch@yahoo.com
میں سویڈن میں ہوں اور مظفرآباد یونیورسٹی میں اپنے دوست اسسٹنٹ پروفیسر رشید صدیقی اور مظفرآباد ہی میں سیشن جج چوہدری ممتاز اور ان کے خاندانوں کی خیریت کے لئے فکر مند ہوں۔ اگر کسی کو کچھ معلوم ہو تو براہِ مہربانی اطلاع دیں۔ ای میل: arifkisana@yahoo.se
میرا ضلع باغ اور گاؤں چوکی ہے۔ وہاں اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ ہم لوگ سخت پریشان ہیں، ہم جانا چاہتے ہیں کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں؟ ای میل: asimjkslf55@yahoo.com
میرا ضلع باغ اور گاؤں چوکی ہے۔ وہاں اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ ہم لوگ سخت پریشان ہیں، ہم جانا چاہتے ہیں کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں؟ ای میل: zafar73us@yahoo.com
میرے ایک بھائی پاکستان فضائیہ کے سید علی نہاد نقوی اپنے ایک دوست کے والد کے انتقال پر بالاکوٹ گئے تھے اور وہ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ میری ایک بہن مارگلہ کے حادثے میں ختم ہو گئیں۔ اس سب کے باوجود اللہ نے ہمیں صبر عطا کیا کیونکہ وہاں جا کر یہ احساس ہوا کہ ہمارے غم تو کچھ بھی نہیں جو چھوٹے چھوٹے بچے اور دوسروں کے ہیں۔ ای میل: slow_n_loveyahoo.com |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||