BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 October, 2005, 06:45 GMT 11:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت سے بھی امداد پہنچ گئی

امداد
بھارت کے علاوہ اور بھی کئی ملکوں سے امداد پاکستان پہنچ رہی ہے
پاکستان میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان لے کر بھارت کا ایک خصوصی طیارہ بدھ کو علی الصبح اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بی بی سی کو بتایا کہ بھارت سے پہنچنے والے سامان میں تین ہزار کمبل، پچاس خیمے، بارہ ٹن ادویات اور ’پلاسٹک شیٹس، شامل ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دفتر خارجہ کی ترجمان بننے والی خاتون نے بتایا کہ بھارت نے انہیں اطلاع دی ہے کہ وہ خاصی مقدار میں بسکٹ بھی زمینی راستے کے ذریعے واہگہ سرحد سے بھیج رہے ہیں۔

بھارت واہگہ کے راستے بسکٹ بھی پاکستان بھیج رہا ہے

بھارت کے اسلام آباد میں ہائی کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی امداد پاکستان پہنچی ہے ۔ ان کے مطابق اس سے پہلے سیلاب کے متاثرین کے لیے بھی امداد پاکستان بھیجی گئی تھی۔

بھارت نے پاکستان کو ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی تھی۔ تاہم پاکستان نے شکریے کے ساتھ بھارت کی یہ پیشکش یہ کہتے ہوئے قبول نہیں کی تھی کہ انہیں اس کی فی الحال ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت میں گزشتہ سنیچر کو آنے والے شدید زلزلے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

پاکستان میں تاحال حکام کے مطابق شہریوں اور فوجیوں سمیت ساڑھے تئیس ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ باون ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں اور پچیس لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

بھارت میں پاکستان کی نسبت اطلاعات کے مطابق تباہی کم ہوئی ہے اور ان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے میں بتیس ہزار افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد