BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 October, 2005, 09:26 GMT 14:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خراب موسم، امداد کی راہ میں رکاوٹ

کشمیر میں سردی سے ٹھٹھرتا ہوا ایک بوڑھا شخص
کشمیر میں سردی سے ٹھٹھرتا ہوا ایک بوڑھا شخص
ہفتے کے روز پاکستان کے زیرا نتظام کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش کی وجہ سے فضائی امدادی آپریشن تعطل کا شکار رہا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب اندھیر ہو چکا ہے جس کی وجہ سے فضائی امدادی آپریشن اتوار کی صبح تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

فوجی ترجمان شوکت سلطان نے صبح صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جیسے ہی موسم ٹھیک ہوگا زلزلے سے شدید متاثرہ علاقوں میں فضائی آپریشن بحال کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ بیشتر ہیلی کاپٹر جن میں امریکہ کے بڑے 'چنوک، ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں چکلالہ کے ہوائی اڈے پر کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ چالیس سے زیادہ ہیلی کاپٹر اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم دوسرے ممالک سے امدادی طیارے سامان اسلام آباد پہنچا رہے ہیں اور ان کی پروازوں میں کوئی خلل نہیں پڑا۔

میجر جنرل شوکت سلطان نے کہا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں جاری فضائی آپریشن دنیا کا اپنی نوعیت کا ایک بہت بڑا فضائی آپریشن ہے جس دوران پائلٹس نے روزانہ دس دس گھنٹے پرواز کی ہے۔

مظفرآباد
مظفر آباد میں ایک بچی چھتری پکڑے بارش میں کھیل رہی ہے

ادھر محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا ہے کہ امکان ہے کہ بارش اتوار کے روز بھی ہوگی۔ ان کے مطابق سنیچر کو ہونے والی بارش سے کشمیر، شمالی علاقہ جات اور ہزارہ ڈویزن میں سخت سردی ہوگئی ہے۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں خاصی مقدار میں امدادی اشیاء موجود ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ نیلم اور جہلم وادیوں کی طرف جانے والی سڑکیں بند ہیں اور ان علاقوں میں زمینی راستوں سے امداد نہیں پہنچ پائی۔

انہوں نے بتایا کہ مظفرآباد اور نیلم دونوں اطراف سے فوجی انجنیئر سڑک کھولنے کی کوشش میں مصروف ہیں اور امکان ہے کہ جلد ہی یہ سڑک کھل جائے گی۔

ادھر حکام نے بتایا کہ امریکہ کی تباہی سے متاثرہ علاقوں میں امداد کے متعلق خصوصی ادارے 'DART' کی نو رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب اڑتیس ہزار جبکہ زخمیوں کی تعداد باسٹھ ہزار ہوچکی ہے۔ ان کے مطابق پچیس لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور ان کے لیے نئے مکانات کی تعمیر ناگزیر ہے۔

66بےسہاروں کا مستقبل
سہمے ہوئے بچے انتہائی کرب سے گزر رہے ہیں
66زلزلہ: ساتواں دن
زلزلے کے بعد ساتویں دن کی کچھ تصاویر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد