BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 October, 2005, 03:31 GMT 08:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فوج کی امدادی کوششیں ناکافی
امداد
بوائے سکاؤٹس کا ایک گروپ ان علاقوں تک پہنچا ہے جہاں ابھی فوج بھی نہیں پہنچی ہے

لوگوں کا کہنا ہے کہ فوج کی امدادی کوششیں دکھائی تو دے رہی ہیں لیکن ناکافی ہیں اور ہیلی کاپٹروں کے استعمال کے باوجود امداد اتنی تیزی سے نہیں پہنچ رہی جتنی تیزی سے پہنچنی چاہیے۔

مظفر آباد سے شاہ زیب جیلانی نے بتایا ہے کہ 'یہاں سے چکوٹھی تک جہاں جہاں بھی لوگوں سے ہماری بات ہوئ ہے ان کا کہنا ہے کہ فوج امدادی کاموں کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کر رہی ہے لیکن ان کی تعداد ناکافی ہے۔

شاہ زیب کا کہنا ہے کہ اس پس منظر میں امدادی کام کرنے کے لیے آنے والی غیر سرکاری تنظیموں اور رفاحی اداروں کا کردار اہم ہو جاتا ہے اور اس وقت پاکستان بھی سےان اداروں کے کارکن یہاں آئے ہوئے ہیں۔

ان میں بوائے سکاؤٹس کا ایک گروپ ان علاقوں تک پہنچا ہے جہاں ابھی فوج بھی نہیں پہنچی ہے اور یہ علاقے کوئی بہت دور نہیں مظفر آباد سے دس اور پندرہ کلو میٹر دور واقع ہیں۔

ان بوائے سکاؤٹ کا کہنا ہے 'ہم اوپر ان جگہوں تک گئے ہیں جہاں اب تک کوئی نہیں پہنچا ہے اور ہم نے وہاں جا کر دیکھا ہے کہ لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں اور ان کا کوئی پُرسانِ حال نہیں ہے۔ ان کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ہے، وہ بیمار ہیں اور انہیں گہرے زخم آئے ہوئے ہیں۔ جب ہم ان کے پاس پہنچے تو ان کے انداز سے یہ لگ رہا تھا کہ جیسے ان کے لیے فرشتے آ گئے ہیں'۔

اسی گروپ کے ایک اور رکن نے بتایا کہ پورے پاکستان سے لوگ آ رہے ہیں یا امدادی سامان بھیج رہے ہیں اور ان کی کوشش صرف اتنی ہے کہ امدادی سامان ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں پہنچے جو اسے ان لوگوں تک پہنچا سکیں جو اس وقت واقعی ضرورت مند ہیں۔

شاہ زیب کا کہنا ہے کہ جہاں تک جانی نقصان کا تعلق ہے اس کا ازالہ تو شاید ممکن نہیں ہے لیکن لوگوں کا جو مالی نقصان ہوا ہے ان کے گھر تباہ ہو گئے ہیں اور پورا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا، بجلی اور مواصلات کا نظام تعمیر کرنے میں حکومت کو بہت مالی وسائل درکار ہوں گے اور اس حوالے سے عالمی امداد کردار زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد