ریاض سہیل بی بی سی اردو ڈاٹ کام کراچی |  |
 | | | متاثرین امداد کو پہنچتے ہوئے |
پاکستان کے معزول وزیراعظم اور مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ دل چاہتا ہے کہ فورا پاکستان پہنچ جاؤں مگر کیا کروں کچھ مجبوریاں ہیں اور حالات اجازت نہیں دیتے۔ نواز شریف سعودی عرب سے کراچی میں دیے گئے ایک افطار ڈنر سے ٹیلیفون کے ذریعے مختصر خطاب کر کر رہے تھے۔ جلاوطن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں جمہوریت ہوتی تو زلزلہ زدگان کی مدد بہتر طریقے سے ہوسکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی کمی محسوس کی جارہی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ دور رہ کر بھی تمام حالات سے باخبر ہیں۔ 'اس وقت بھی مشکل وقت ہے۔ قوم کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔' انہوں نے مسلم لیگی کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ زلزلے کے متاثرین کے لیے امداد جمع کریں اور ان کی بھرپور مدد کریں۔
|