اعجاز مہر بی بی سی اردو ڈاٹ کام، بشام |  |
| | کوٹ گلہ میں بچ جانے والے لوگ نقل مکانی کر گئے ہیں |
صوبہ سرحد میں مانسہرہ اور بٹ گرام کے مقابلے میں شانگلہ میں تباہی تو کم ہوئی ہے مگر پہاڑوں کے اوپر واقع دیہات کے باشندے اب بھی امداد نہ پہنچنے کی شکایت کر رہے ہیں۔ بٹ گرام کا گاؤں کوٹ گلہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس گاوں میں اب تک چھپّن لاشیں دفنائی جا چکی ہیں۔ اس گاؤں کے قریب واقع ایک گاؤں اتل کے رہائشی الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کوٹ گلہ میں بچ جانے والے لوگ نقل مکانی کر گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتل میں بھی زلزلے سے پنتالیس لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ ضلع شانگلہ کے شہر بشام میں تباہی قدرے کم نظر آئی۔ بشام کے بازار میں دکانوں کو خاص نقصان نہیں پہنچا۔ بازار میں موجود شاہ حسین اور گل افضل نے بتایا کہ سڑک سے اوپر پہاڑوں میں جو گاؤں واقع ہیں وہاں شدید تباہی ہوئی ہے اور وہاں خیموں کی اشد ضرورت ہے۔
|