BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 October, 2005, 14:33 GMT 19:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شانگلہ میں خیموں کی ضرورت
بالاکوٹ میں زلزلے کے متاثرین، پورا قصبہ تباہ ہوگیا
بالاکوٹ میں زلزلے کے متاثرین، پورا قصبہ تباہ ہوگیا

بالاکوٹ کے قریب شانگلہ کے مقام پر زلزلے کے ایک عینی شاہد کے مطابق متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے کوئی امداد نہیں پہنچ رہی ہے۔

عینی شاہد سلیمان نے بی بی سی کو بتایا کہ متاثرین کی حالت بہت بری ہے اور غیرسرکاری تنظیموں نے خورد و نوش کی کچھ اشیاء تقسیم کی ہے، لیکن حکومتی ادارے وہاں نہیں پہنچ سکے ہیں۔

سلیمان نے بتایا کہ علاقے میں خیموں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا: 'بہت مشکل سے گزارہ ہورہا ہے، یہاں جس گاؤں میں میں ہوں اس کا نام چکتسر ہے، اس کے مضافات میں بہت سردی ہے اور تقریبا سارے گھر گر چکے ہیں۔ لوگ کھلے آسمان تلے پڑے ہیں، کسی کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، بہت بری حالت ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ غیرسرکاری اداروں نے جو خورد و نوش کی اشیاء فراہم کی ہیں ان میں دال، چال، دودھ اور کمبل وغیرہ ہیں جن سے کام تو چل جاتا ہے لیکن بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں کھلے آسمانے کے نیچے سرد راتیں گزارنی پڑرہی ہیں۔

سلیمان نے کہا: 'اس سے گزارہ ہوجاتا ہے لیکن سب سے بڑی اہمیت کی جو چیز ہے وہ خیمہ ہے، خیمہ نہ ہو تو لوگ کیسے گزارہ کریں گے۔'

انہوں نے بتایا کہ یہاں پر کوئی طبی امداد نہیں پہنچی ہے لیکن 'جو لوگ مرے تھے، انہیں دفنا دیا گیا ہے اور جو زخمی ہوئے تھے ان کی مقامی طور پر مرہم پٹی ہوگئی ہے۔'

سلیمان نے کہا کہ یہاں طبی امداد کی فوری ضرورت نہیں لیکن جن کے گھر گرگئے ہیں انہیں چھت کی ضرورت ہے، خیمے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بی بی سی اور دیگر ذرائع ابلاغ ان افواہوں کی بارے میں اطلاع فراہم کرکے ان کی مدد کرسکتے ہیں کہ کیا کوئی زلزلہ پھر سے آنے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کے روز زلزلے کی افواہ تھی جس کی وجہ سے لوگ پریشان تھے۔

66کچھ سالم نظر نہیں آتا
سنگھولہ کے ایک متاثرہ شخص کی کہانی
66اور کتنی دیر۔۔۔۔
کشمیر میں امداد کا انتظار جاری
66مظفرآباد کی نئی پریشانی
مظفرآباد کے لوگ شہر دوبارہ بسانے سے گریزاں
66مانسہرہ زلزلے کے بعد
ضلع مانسہرہ کے متاثرین، تصاویر میں
66وڈیو رپورٹیں
پاکستان میں زلزلے کی وڈیو رپورٹیں دیکھیں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد