لوگ مظفرآباد میں نہیں رہنا چاہتے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
زلزلے کے چھٹے دن مظفر آباد میں لوگوں کو موقع ملا ہے کہ وہ اپنی صورتحال کا جائزہ لیں اور اس موقع پر ان کو ایک نئی پریشانی نے آ دبوچا ہے۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اس جگہ پر رہنا ہی نہیں چاہتے اور وہ مظفرآباد میں دوبارہ گھر بنانا ہی نہیں چاہتے ہیں کیونکہ جب سے زلزلہ آیا ہے تب سے اب تک روزانہ جھٹکے محسوس ہو رہے ہیں۔ بہت سے لوگ اس سلسلے میں متذبذب ہیں کہ وہ کشمیر میں ہی اپنا گھر بنائیں یا پھر پاکستان کے کسی اور شہر میں جا کر رہائش پذیر ہوں۔ ان لوگوں کو حکومت سے بھی شکوہ ہے کہ وہ انہیں اس علاقے کے بارے میں کچھ نہیں بتا رہی ہے کہ آیا کہ یہ زلزلوں کا موجودہ سلسلہ کب تک جاری ہے گا اور یہاں اب گھر بنانا محفوظ بھی ہے یا نہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||