کشتی ڈوبنے سےکم از کم 60 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی سے ستر کلومیٹر کے فاصلے پر مشرقی ساحلی علاقے کیٹی بندر میں ایک کشتی الٹنے سے کم ازکم ساٹھ افراد ڈوب گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لانچ میں اسّی افراد سوار تھے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن افسر ٹھٹہ نے اس حادثے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ آخری اطلاعات تک پانی میں سے سترہ لاشیں نکالی گئی تھیں جن میں دو بچے اور آٹھ خواتین کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب عید کی صبح ضلع ٹھٹہ کے خلیفہ گاؤں کے رہائشی تعزیت کے لیے بذریعہ لانچ چند کلومیٹر دور واقع احمد درس گاؤں جا رہے تھے کہ کشتی اوور لوڈنگ کی وجہ سے الٹ گئی اور اس میں سوار لوگ سمندر میں ڈوب گئے۔ کشتی کے مسافروں میں سے چار افراد تیر کر کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نےگاؤں والوں کو اس واقعہ کی اطلاع دی جس کے بعد بحریہ کے غوطہ خوروں نے امدادی کارروائی شروع کی۔ ملاحوں کی تنظیم پاکستان فشر فوک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد کا تعلق سومرا اور درس برادری سے تھا۔ | اسی بارے میں ساٹھ بے نام مسافروں کی تدفین15 July, 2005 | پاکستان ٹریفک حادثات: 21 ہلاک، 17 زخمی 25 July, 2005 | پاکستان سیہون حادثات میں 40 افراد ہلاک25 September, 2005 | پاکستان کشمیر: ہیلی کاپٹر تباہ، چھ ہلاک16 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||