ٹریفک حادثات: 21 ہلاک، 17 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان میں سڑک کے دو علیحدہ علیحدہ حادثوں میں اکیس افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہو گئے ہیں۔ پیر کی دوپہر خضدار سے پندرہ کلومیٹر دور ایک بڑا ٹرالر موڑ کاٹتے ہوئے مسافر کوچ پر گر گیا جس سے آٹھ افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ چار نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ ایک زخمی کراچی لے جاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گیا۔ خضدار سے ڈاکٹر قربان علی نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل تھے۔ دوسرا حادثہ کوئٹہ سے ساڑھے پانچ سو کلومیٹر دور لسبیلہ کے قریب ہوا جس میں ایک ٹرالر اور ٹرک آمنے سامنے ٹکرا گئے۔ اس حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں بلوچستان میں سڑک کے حادثوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ ساحلی شاہراہ اور دیگر سڑکوں پر حادثوں میں کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن متعلقہ حکام نے ان حادثوں کی روک تھام کے سلسلے میں ابھی تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||