برساتی نالے میں طغیانی، سترہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے شمالی علاقے کے تفریحی مقام سوات کے قریب ایک دیہات گھیل میں ایک پہاڑی نالے میں بارشوں کی وجہ سے طغیانی سے سترہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس علاقے کے ڈی سی او شہاب علی شاہ نے بی بی سی اردو سروس کو بتایا کہ یہ نالہ کوئی دو سو سال پرانا ہے اور اس میں کبھی اچانک اس طرح کی طغیانی نہیں آئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس نالے میں اچانک اتنا پانی آ گیا کہ اس سے پہاڑی میں کٹاؤ پیدا ہو گیا۔ شہاب علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے لیے ایک لاکھ روپے اور زخمی ہونے والوں کو پچاس ہزار روپے معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ منگل کو اس علاقے کا سروے کرکے اندازہ لگایا جائے گا کہ موجوہ بارشوں سے مزید دیہات کو خطرہ تو نہیں۔ یاد رہے کہ اتوار کو ضلع سوات میں ہی پہاڑی تودہ گرنے سے کم از کم بارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ پہاڑی تودہ شدید بارش کی وجہ سے کالام کے قریب گاہل گاؤں کے تین مکانات پر گرا تھا۔ | اسی بارے میں صوبہ سرحد میں طغیانی کا خدشہ 21 June, 2005 | پاکستان سرحد میں دریائے کابل میں طغیانی23 June, 2005 | پاکستان دریائے چناب میں سیلاب08 July, 2005 | پاکستان بڑا سیلابی ریلا سندھ میں داخل10 July, 2005 | پاکستان کشتی الٹنے سے چودہ ہلاک11 July, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||