کشتی الٹنے سے چودہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ ضلع راجن پور میں ایک امدادی کشتی الٹنے سے چودہ افراد ہلاک اور دس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں جن میں تین کی حالت نازک ہے۔ یہ واقعہ روجھان مزاری میں دریائے سندھ کے ساتھ بیٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر لے جانے والی فوجی جوانوں کی ایک کشتی بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرا گئی اور کرنٹ لگنے سے لوگ ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کشتی میں زیادہ تر عورتیں اور بچے سوار تھے۔ زخمیوں کی طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ مرنے والوں کی لاشیں پانی سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پنجاب میں دریائے چناب میں سیلاب سے سرگودھا کے تینتیس اور چنیوٹ کے ترانوے دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے جہلم میں سیلاب سے مرنے والے تین افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں اور آج چناب کا سیلابی ریلا ملتان اور مظفرگڑھ کے پاس سے گزر رہا ہے۔ دریائے سندھ کے سیلاب سے سندھ میں بیٹ یا کچے کا اسی فیصد علاقہ زیر آب آچکا ہے اور گھوٹکی کے قریب قادر آباد بند میں شگاف پڑ گیا ہے۔ دوسری طرف آج پھر صوبہ سرحد میں دریائے کابل اور توی میں بارشوں کی وجہ سے اونچے درجہ کا سیلاب آگیا ہے اور وہاں واپس آنے والے رہائشیوں کو وہاں سے چلے جانے کا کہا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||