BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 March, 2005, 08:51 GMT 13:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: بارشیں، ڈیم سے خطرہ

بلوچستان میں بارشوں کی تباہی(فائل فوٹو)
بلوچستان میں بارشوں کی تباہی(فائل فوٹو)
صوبہ بلوچستان کے مکران ڈویژن میں بارشوں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا ہے اور کئی دیہات زیر آب آچکے ہیں۔

آکڑا ڈیم میں شگاف پڑنے کی اطلاع ہے اور سپل ویز سے پانی کا اخراج جاری ہے۔ ساحلی شاہراہ پر ایک پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے جس سے کراچی اور گوادر کے مابین رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

گوادر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق شہر سے کوئی چالیس کلومیٹر دور آکڑا ڈیم میں پانی کی سطح رات کے وقت خطرناک حد تک اوپر چلی گئی تھی جس کے بعد سپل ویز سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا تھا۔

اب تک کولانچ اور سربندر کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ گوادر شہر کے اندر ہوائی اڈہ، جینا ایوینیو کلچر سنٹر اور نیا آباد کے علاقوں میں پانی گھس گیا ہے۔ مقامی سطح پر کئی لوگ سنگھار ہاؤسنگ سکیم کے پاس ایک پہاڑ کوہ باطل پر پہنچ گئے ہیں۔

کرائسسز مینیجمنٹ سنٹر کے انچارج صدیق اکبر نے بتایا ہے کچھ دیہات زیر آب آگئے ہیں جبکہ ڈیم میں شگاف پڑنے کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک پُل ٹوٹ گیا ہے جس سے ساحلی شاہراہ پر ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ امدادی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ادھر یہ اطلاعات بھی مل رہی ہیں کہ ڈیم سے پانی کا اخراج کم ہو گیا ہے اور حالات پر قابو پالیا گیا ہے۔ ایک غیر سرکاری تنظیم کے نمائندہ ناصر نے گوادر سے بتایا ہے کہ حالات اتنے تشویشناک نہیں ہیں۔

مکران ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اسلم بلیدی نے ٹیلیفون پر بی بی سی کو بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں ہے جبکہ لوگ دیہاتوں میں بے یارو مدد گار ٹیلوں پر کھڑے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد