صوبہ سرحد میں مزید بارشیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے کئی شمالی علاقوں میں منگل کی صبح بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ حکام گزشتہ دنوں کی بارشوں اور برف باری سے ہلاکتوں کی تعداد اب دو سو تیس سے زائد بتا رہے ہیں۔ ماہرین کی پیشنگوئی کے مطابق صوبہ سرحد میں بارشوں اور برف باری کا یہ نیا سلسلہ دو تین روز تک جاری رہے گا۔ اس سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں پر بھی جو کہ صرف ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کی جا رہی تھیں اثر پڑنے کا اندیشہ ہے۔ ادھر صوبائی حکام کا کہنا ہے اب تک کی بارشوں اور برف باری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو تیس سے بھی بڑھ گئی ہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں کا سروے کر لیا گیا ہے جس کے بعد امدادی سرگرمیوں میں تیزی آنے کی امید ہے۔ افغان سرحد پر واقعہ قبائلی علاقوں میں بھی اب تک بیالیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس میں سب سے زیادہ یعنی بارہ ہلاکتیں خیبر ایجنسی میں ہوئیں جبکہ باجوڑ ایجنسی میں نو افراد ہلاک ہوئے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ اور کوہیستان کے کئی متاثرہ علاقوں سے زمینی اور مواصلاتی رابطے اب بھی منقطع ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||