جیپ کھائی میں گرنے سے نو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع ایبٹ آباد میں سواریوں سے بھری ایک جیپ گہری کھائی میں گرنے سے تین خواتین سمیت نو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ اتوار کے روز ایبٹ آباد شہر سے اسی کلومیٹر دور سحری کھٹا کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب سواریوں سے بھری ایک تیز رفتار جیپ نتھیاگلی سے گوجھانکسی جاتے ہوئے بے قابو ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔ تھانہ بگھوٹ کے اہلکاروں کے مطابق جیپ میں ڈرائیور سمیت بارہ افراد سوار تھے جن میں سے نو ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ واضح رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے اضلاع میں شاہراہوں کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے اور کئی علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب رہنے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں چارسدہ میں سیلاب سے تباہی28 July, 2006 | پاکستان کشمیر: ٹریفک حادثہ، چھ ہلاک24 May, 2006 | پاکستان اسلام آباد: ٹریفک حادثہ، تیرہ ہلاک20 May, 2006 | پاکستان کراچی: کوچ حادثے میں 10 ہلاک02 April, 2006 | پاکستان مظفرآباد کے قریب ایک اور بس حادثہ14 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||