اسلام آباد: ٹریفک حادثہ، تیرہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کے ایک حادثے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آبپارہ سے بارہ کہو جانے والی ایک ویگن کا ٹائر پھٹ گیا اور تیز رفتار ویگن سڑک کنارے واقع دوکان میں گھس گئی۔ یہ حادثہ بارہ کہو میں پیش آیا۔ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او عبدالرشید نیازی نے بی بی سی کو بتایا کہ چار افراد موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ باقی فیڈرل گورنمنٹ ہسپتال المعروف پولی کلینک لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ان کے مطابق مرنے والوں میں چار خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں جبکہ ویگن کا ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگیا۔ پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ پانچ زخمیوں میں سے تین شدید زخمی ہیں جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ شدید زخمی ہونے والی بچی کو ’پمز‘ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں حال ہی میں خصوصی ٹریفک پولیس تعینات کی گئی ہے اور عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور پیدا کرنے کے بارے میں دو سے زیادہ بار مہم بھی چلائی جا چکی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا بڑا ٹریفک حادثہ ہے۔ | اسی بارے میں ویگن حادثہ، پندرہ ہلاک26 February, 2006 | پاکستان بس حادثہ، تیرہ ہلاک، بائیس زخمی14 May, 2006 | پاکستان ریل حادثہ: ایک ہلاک ، تیس زخمی04 February, 2006 | پاکستان لیہ میں حادثہ، گیارہ ہلاک26 June, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||