بس حادثہ، تیرہ ہلاک، بائیس زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فیصل آباد کے نزدیک دو مسافر بسوں کے تصادم میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہوگئے حادثے کاشکار ہونے والی ایک بس جھنگ سے لاہور اور دوسری لاہور سے جھنگ کی طرف جا رہی تھی۔ ضلع جھنگ اور تحصیل چنیوٹ کی پولیس چوکی جامع آباد کے ایک پولیس اہلکار گل شیر نے بتایا کہ تیز رفتاری کے دوران ایک بس کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ مخالف سمت سے آنے والی ایک دوسری بس سے ٹکرا گئی۔ دونوں بسوں کے مسافر ہلاک و زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق گیارہ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ مزید دو ہسپتال جاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔ہلاک ہونے والوں میں چار عورتیں اورایک بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو فیصل آباد اور جھنگ کے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ کو متعدد کو چنیوٹ کے ہی ہسپتالوں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ | اسی بارے میں بس حادثے میں 40 افراد ہلاک16 June, 2004 | پاکستان بس حادثہ: 8ہلاک 36 زخمی08 August, 2004 | پاکستان بس حادثہ: بارہ ہلاک، تئیس زخمی16 January, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||