ویگن حادثہ، پندرہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالاکوٹ کے پاس ایک مسافر ویگن دریائے کنہار میں گرنے سے پندرہ افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ مانسہرہ میں ایدھی مرکز کے مطابق ویگن میں اٹھارہ لوگ سوار تھے۔ ویگن بالاکوٹ سے مانسہرہ آرہی تھی کہ گیارہ بجے صبح سڑک پر بارش کی پھسلن کی وجہ سے دریا میں گر گئی۔ ضلع مانسہرہ اور اردگرد علاقوں میں تین روز سے وقفہ وقفہ سے بارش ہورہی ہے جو اتوار کی دوپہر تک جاری تھی۔ ایدھی مرکز کے مطابق مرنے والو ں میں بارہ مرد، دو عورتیں اور ایک بچہ شامل ہے۔ تین مرنے والوں کے علاوہ سب کی شناخت ہوگئی ہے۔ مرنے والوں کا تعلق بالاکوٹ، مانسہرہ سے ہے جبکہ ایک شخص نوشہرہ کا ہے۔ ویگن کا ڈرایئور انور شدید زخمی ہے۔ تمام زخمی مانسہرہ کے ضلعی ہسپتال میں داخل ہیں جن کی حالت خراب بتائی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں مظفرآباد کے قریب ایک اور بس حادثہ14 November, 2005 | پاکستان کشمیر: دو حادثات میں چودہ ہلاک13 November, 2005 | پاکستان مظفرآباد: چوبیس ہلاک، بیس زخمی 20 December, 2005 | پاکستان مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی30 January, 2006 | پاکستان سیہون کے قریب حادثے،60 ہلاک24 September, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||