مظفرآباد: چوبیس ہلاک، بیس زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں زلزے سے متاثرہ ایک علاقے میں منگل کو بس کے ایک حادثےمیں کم از کم چوبیس افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک دس سالہ بچی بھی شامل ہے۔ مظفرآباد میں پولیس کا کہنا ہے ایک مسافر بس وادی جہلم کے ایک چھوٹے سے قصبے کٹھائی سے مظفرآباد آرہی تھی کہ چناری قصبے کے قریب حادثہ شکار ہوگئی اور دو سو سے تین سو فٹ نیچے دریائے جہلم کے کنارے جا گری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہو کیونکہ ان کے کہنے پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہے اور وہ اس کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات کررہی ہے۔ آٹھ اکتوبر کے زلزے کے بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں منگل کے حادثے سمیت یہ چھٹا حادثہ ہے۔ ان واقعات میں اب تک لگ بھک پچاس افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزے کی وجہ سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی حالت بہت ہی زیادہ خراب ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی حالت بہتر کرنے کے لیے سالوں لگ سکتے ہیں ۔ | اسی بارے میں لیہ میں حادثہ، گیارہ ہلاک26 June, 2005 | پاکستان مظفر گڑھ: حادثہ 12 ہلاک27 May, 2005 | پاکستان ٹریکٹر ٹرالی حادثہ41 لاشیں برآمد 19 March, 2005 | پاکستان کوچ حادثہ: 17 ہلاک، 2 زخمی03 September, 2005 | پاکستان کیٹی بندر حادثہ: 15 لاشیں مل گئیں05 November, 2005 | پاکستان مظفرآباد کے قریب ایک اور بس حادثہ14 November, 2005 | پاکستان بلوچستان کان حادثہ، تین ہلاک22 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||