BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 September, 2005, 22:15 GMT 03:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیہون کے قریب حادثے،60 ہلاک
ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
پاکستان کے شہر سیہون شریف کے قریب سڑک کے دو حادثوں میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پہلاحادثہ رات کو دس بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا شہباز قلندر کے میلے میں شرکت کے لئے سیہون جارہے تھے۔

طالبعلموں سے بھری بس کا سن شہر کے پاس سامنے سے آنے والی کوچ سے تصادم ہوگیا۔

ریجنل پولیس آفیسر بچل سانگری کے حادثے میں تیس سے پینتیسں افراد ہلاک اور پچاس سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں پینتیس طلبہ اور دو بچے شامل ہیں۔

حادثے کے بعد سول ہسپتال حیدرآباد اور جامشورو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سندھ ہادی بخش جتوئی نے بی بی سی کو بتایا کہ حادثے میں پچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے پچیس کے قریب ڈاکٹروں اور عملے کو اٹھارہ ایمبولینس میں سن بھیجا ہے۔ان کے مطابق پہلے ہم زخمیوں کو ہسپتال پہنچا رہے ہیں جس کے بعد لاش اٹھائی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سن کے تعلقہ میونسپل آفیسر نے بی بی سی کو بتایا کہ پچیس افراد حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں جن کی لاشیں سن ہسپتال میں رکھوائی گئی ہیں۔

حادثے میں زخمی ہو نے والے ایک مریض نے بتایا کہ ’ہم میلہ دیکھنے کے لئے رات کو جامشورو سے نکلے تھے۔ سن شھر میں کچھ دوستوں نے عشاء کی نماز ادا کی اور چائے پی ۔ ہم تھوڑا آگے بڑھے تو ندی کے اوپر سے ایک ٹریکٹر جارہا تھا۔اس کو اچانک ایک کوچ نے کراس کیا اور ہماری بس سے ٹکرا گئی۔

بس میں سوار مستحکم بروھی نے بتایا کہ میلے سے واپسی پر بس چھت تک بھری ہوئی تھی۔ سن پل پر اوورٹیکنگ کرتے ہوئے کوچ دھماکے سے سامنے والی بس سے ٹکرا گئی۔

سیہون کے قریب ہی صبح تین بجے ہونے والے ایک اور حادثے میں مزید بیس افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد میں بی بی سی کے نامہ نگار علی حسن کے مطابق دوسرا حادثہ پہلے حادثے کی جگہ سے دس کلو میٹر کے فاصلے پر ہوا۔

نامہ نگار کے مطابق حادثہ دو ائیر کنڈیشن مسافر بسوں کے ٹکرانے سے ہوا۔ حادثے کا شکار ہونے والی دونوں بسوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد