کراچی: کوچ حادثے میں 10 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے ایک سڑک حادثے میں نیوی کے دو اہلکاروں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمعہ کی صبح یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بندرگاہ کے قریب ایک منی بس جنگلہ توڑتی ہوئی آئی سی آئی پل سے نیچے گر گئی۔ حادثے میں سات افراد موقع پر ہلاک جبکہ دس کے قریب زخمی ہوگئے جنہیں سول اور جناح ہسپتال پہنچایا گیا جہاں تین افراد زخموں کی تاب نے لاکر جاں بحق ہو گئے۔ بس میں ماہی گیروں کی ایک بڑی تعداد تھی جو بندرگاہ سے اپنے گھر جا رہے تھے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے بی بی سی کو بتایا کہ بس سامنے آنے والے ایک بچے کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو گئی اور پل سے ٹکرا کر نیچے جا گری۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں غیر محتاط ڈرائیونگ کی وجہ سے سڑک حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔ کراچی سٹی پولیس چیف کے مطابق ہر ماہ تین سو سے زائد افراد سڑکوں پر حادثات میں ہلاک ہوجاتے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور بوڑھوں کی ہوتی ہے اور جو سڑک عبور کرتے ہوئے گاڑیوں کی زد میں آ جاتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے ایک جائزے کے مطابق شہر میں ہونے والے اٹھارہ فیصد حادثات منی بسوں کو پیش آتے ہیں۔ واضح رہے کہ شہر میں پندرہ ہزار سے زیادہ منی بسیں کوچیں ہیں۔ حکام کے کہنا ہے کہ منی بس کے ڈرائیور کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ چکر لگانے کی کوشش میں حادثات کر بیٹھتے ہیں۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنما ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں لوگ بے پرواہ ہوتے ہیں یہاں پچاس اور سو روپے میں ٹریفک قانون بکتا ہے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ کہا یہ جاتا ہے کہ ناخواندہ ڈرائیور تیز رفتاری سے کوچ چلاتے ہیں اس لیے حادثات ہوتے ہیں مگر میں پوچھتا ہوں کہ یہی ڈرائیور جب مڈل ایسٹ میں گاڑی چلاتے ہیں تو وہاں کیوں حاثات نہیں ہوتے؟ کیونکہ وہاں قانون سخت ہے۔ ارشاد بخاری کے مطابق ڈرائیور کو جب سزا کے خوف ہوگا تو وہ محتاط طریقے سے گاڑی چلائے گا، یہاں سزا کی بجائے جرمانہ کیا جاتا ہے اور یے جرمانہ بھی مالک ادا کرتا ہے۔ | اسی بارے میں کراچی: حادثے میں آٹھ مزدور ہلاک 30 August, 2005 | پاکستان گھوٹکی حادثے کی رپورٹ طلب18 July, 2005 | پاکستان ٹرین حادثے کا آنکھوں دیکھا حال13 July, 2005 | پاکستان عمارت کے حادثے کا مقدمہ درج 05 May, 2005 | پاکستان کوئٹہ: ٹریفک حادثے میں چھ ہلاک06 February, 2005 | پاکستان میانوالی: حادثے میں نو ہلاک20 September, 2004 | پاکستان پاکستان: بس حادثے میں دس ہلاک20 September, 2004 | پاکستان بس حادثے میں 40 افراد ہلاک16 June, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||