BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 18 July, 2005, 03:38 GMT 08:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گھوٹکی حادثے کی رپورٹ طلب

گھوٹکی
تین ٹرینوں کے اس حادثے میں ایک سو چالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ سانحہ گھوٹکی میں ہلاک ہونے والے ہر ایک کے گھر کے ایک فرد کو ریلوے میں نوکری دی جائےگی۔

انہوں نے یہ بات صوبہ سندھ میں تین ٹرینوں کے تصادم کے مقام سرحد ریلوے اسٹیشن پر معائنہ کے موقع پر کہی۔

تیرہ جولائی کی صبح کو تین ریل گاڑیوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک سو چالیس کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

وزیر اعظم نے وزیر ریلوے اور چیئرمین ریلوے بورڈ کو ہدایت کی کہ ٹرینوں کے حادثے کی رپورٹ انہیں تین دن میں پیش کی جائے۔

اس موقع پر شہباز رینجرز کے کمانڈنٹ کرنل طاہر عزیز نے بریفنگ دی اور وزیر اعظم کو حادثے کے بارے میں معلومات دی۔ شوکت عزیز نے کہا کہ انکوائری روایتی انداز میں نہ کی جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے نظام کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور یقین دلایا کہ جہاں جہاں اس نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے حکومت پوری مدد کرے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد