سوئی: گیس پائپ لائن پر دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقے سوئی میں مبینہ بلوچ عسکریت پسندوں نے اتوار کی رات ایک گیس پائپ لائن کو بارود سے اڑا دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے سوئی میں زیر تعمیر فوجی چھاؤنی کے قریب واقع قدرتی گیس کے ایک کنویں (نمبر 40) سے ’سوئی گیس پلانٹ‘ کو جانے والے 22 انچ قطر کے پائپ کا چار فٹ حصہ تباہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں پلانٹ کو چالیس نمبر کنویں سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ سوئی پولیس نے واقعہ کی تصدیق کی ہے، لیکں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ ادھر خود کو بلوچ ’مزاحمت کاروں‘ کا ترجمان کہنے والے ایک شخص وڈیرہ عالم خان بگٹی نے ایک نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ عالم خان کے مطابق نواب محمد اکبر خان بگٹی کے مرنے کے بعد بلوچستان کی ’تحریکِ آزادی‘ ان کے پوتے میر براہمداغ کی سربراہی میں جاری رہے گی اور عید کے بعد حکومت کے خلاف ان کی جد وجہد میں مزید تیزی آئے گی۔ انہوں نے ڈیرہ بگٹی کے مقام سنگسیلا میں کل رات فرنٹیئر کور کی ایک چیک پوسٹ پر بھی بلوچ ’مزاحمت کاروں‘ کی جانب سے حملے کا دعویٰ کیا۔ ان کے مطابق اتوار کے روز لوپ کے علاقے میں فرنٹیئر کور کا ایک ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکراگیا جس سے فرنٹیر کور کے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ڈیرہ بگٹی میں فرنٹیئر کور کے کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو ڈیوٹی پر موجود ایک افسرنے عالم خان کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں امن و امان ہے۔ | اسی بارے میں کوہلو دھماکے سے بگٹی ہلاکت تک 28 August, 2006 | پاکستان براہمداغ اور میر علی زندہ ہیں؟27 August, 2006 | پاکستان کوئٹہ کے قریب گیس پائپ لائن تباہ12 August, 2006 | پاکستان سوئی: گیس پائپ لائن تباہ08 August, 2006 | پاکستان پائپ لائن دھماکہ، گیس منقطع10 June, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگتی کو گیس کی ترسیل منقطع21 February, 2006 | پاکستان بلوچستان:گیس فیلڈ پرحملہ،گیس بند12 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||