پائپ لائن دھماکہ، گیس منقطع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ کے قریب مستونگ کے علاقے میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جس سے کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں کو گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسی علاقے میں ایک بجلی کے کھمبے کے قریب بھی دھماکہ ہوا ہے۔ یہ واقعہ آج صبح کوئٹہ سے کوئی چالیس کلومیٹر دور جنوب میں دشت کے مقام پر پیش آیا ہے۔ لیویز اہلکاروں نے بتایا ہے کہ نا معلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چوبیس انچ قطر کی پائپ لائن ہے جس کا کوئی آٹھ فٹ کا ٹکڑا اڑ گیا ہے۔ اس دھماکے کے بعد کوئٹہ اور دیگر قریبی علاقوں کو گیس کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔ گیس کمپنی کے حکام سے بارہا رابطے کے کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔ مستونگ کے پولیس افسر حامد شکیل نے بتایا ہے کہ پائپ لائن غیر آباد علاقے سے گزرتی ہے جہاں نا معلوم افراد نے اسے تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی کا عملہ کچھ دیر تک پہنچ جائے گا جس کے بعد اس کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔ حامد شکیل نے بتایا کہ بجلی کے ایک کھمبے کے قریب بم رکھے گئے تھے جن میں سے ایک پھٹ گیا ہے جبکہ باقی ناکارہ بنا دیے گئے ہیں۔ کھمبے کے قریب دھماکے سے کھمبے کو نققصان پہنچا ہے لیکن بجلی کی ترسیل بحال ہے۔ ادھر ڈیرہ بگٹی میں لوٹی گیس فیلڈ کے قریب سے بھی دھماکے کی اطلاع ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد نے کل رات راکٹ داغا تھا جو پانی کے پمپنگ سٹیشن کے ساتھ گرا لیکن کوئی زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔ | اسی بارے میں سوئی اور پنجگور میں دھماکے06 June, 2006 | پاکستان پائپ لائن میں دھماکوں سے خسارہ03 June, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں گیس پائپ لائن دھماکہ20 March, 2006 | پاکستان بلوچستان: ایک ہلاک، 5 زخمی 02 March, 2006 | پاکستان پنجاب میں گیس پائپ لائن پر دھماکہ26 February, 2006 | پاکستان کوئٹہ: گیس پائپ لائن میں دھماکہ22 February, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگتی کو گیس کی ترسیل منقطع21 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||