بلوچستان: ایک ہلاک، 5 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان میں کوہلو کاہان روڈ پر بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جمعرات کی صبح ایک مسافر پک اپ کوہلو کاہان روڈ پر سفید کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے گاڑی کے ٹکرانے سے دو دھماکے ہوئے جس میں ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ زخمیوں کی تعداد کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ ایک خاتون اور دو بچوں سمیت نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے کہا ہے کہ یہ واقعہ کوہلو سے کوئی پینتیس کلومیٹر دور مغرب میں پیش آیا ہے جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یاد رہے جنوری کے آخری ہفتے میں کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے میں ایک مسافر گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس میں چھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے ۔ گزشتہ سال دسمبر سے جاری کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں مبینہ فوجی کارروائی کے بعد سے بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان دھماکوں سے گیس پائپ لائن گیس کنووں اور فرنٹیئر کور کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز مند میں فرنٹیئر کور کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس میں فرنٹیئر کور کے چار اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں بلوچستان: تین چینی انجینئر ہلاک15 February, 2006 | پاکستان بلوچستان: ’مبینہ‘ آپریشن کے دو ماہ13 February, 2006 | پاکستان بلوچستان حملے میں فوجی ہلاک22 February, 2006 | پاکستان بلوچستان: دو ایف سی اہلکار ہلاک24 February, 2006 | پاکستان بلوچستان کے ویرانوں میں24 February, 2006 | پاکستان بلوچستان میں دو ٹرینوں پر حملہ27 February, 2006 | پاکستان بلوچستان: پارٹی سربراہ ہلاک01 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||