بلوچستان: تین چینی انجینئر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر حب میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے چین کےتین انجینیئروں سمیت چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی ڈرائیور بھی شامل ہے۔ کوئٹہ سے کوئی سات سو کلومیٹر دور کراچی کے قریب واقع حب میں ساکران کے مقام پر یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پرویز ظہور نے بتایا کہ چین کے یہ تینوں انجینیئر اٹک سیمنٹ فیکٹری میں کام کرتے تھے اور بدھ کو چھٹی کے بعد اپنی رہائشگاہ جا رہے تھے کہ اچانک نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دو نے ہسپتال جا کر دم توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی انجینئروں کو انتظامیہ کی طرف سے محافظ فراہم کیے گئے ہیں لیکن یہ لوگ جاتے وقت محافظ ساتھ نہیں لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری سے رہائشگاہ کوئی ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ دریں اثنا ایک نا معلوم شخص نے ٹیلی فون پر اپنا نام میرک بلوچ بتایا اور کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ میرک بلوچ نے کہا کہ وہ چینیوں کو کہنا چاہتے ہیں کہ وہ بلوچ مخالف منصوبوں سے ہاتھ اٹھا کر چلے جائیں وگرنہ اس طرح کی اور کارروائیاں ہو سکتی ہیں۔ یاد رہے مئی دو ہزار چار میں گوادر میں ایک بم دھماکے میں تین چینی انجینیئرز ہلاک اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں دو پاکستانی شامل تھے۔ اس سلسلے میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا تھا جنھیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا لیکن سرکار کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں اپیل کی گئی اور پیشی کے روز اسلم گر گناڑی اور سعید کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں بلوچستان کے ویرانوں میں10 February, 2006 | پاکستان بلوچستان: ایف سی کے دو اہلکار ہلاک11 February, 2006 | پاکستان بلوچستان:’بارودی سرنگوں کےدھماکے‘11 February, 2006 | پاکستان بلوچستان:گیس فیلڈ پرحملہ،گیس بند12 February, 2006 | پاکستان بلوچستان: ’مبینہ‘ آپریشن کے دو ماہ13 February, 2006 | پاکستان بلوچستان کے ویرانوں میں13 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||