بلوچستان:’بارودی سرنگوں کےدھماکے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوہلو کے علاقے کاہان میں فرنٹیئر کور کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے ایک جونیئر افسر ہلاک اور پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ فرنٹیئر کور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کاہان کے علاقے میں ایف سی کی گاڑی جارہی تھی کہ اچانک ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریب چھاؤنی پنوں عاقل لے جایا گیا ہے۔ اسی دوران ڈیرہ بگٹی کے ناظم کاظم بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے پھٹنے کا ایک واقعہ برزین وڈھ کے قریب پیش آیا ہے جس میں بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی کے اہلکار بارودی سرنگ ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک پھٹ گئی۔ جبکہ گزشتہ رات پیرکوہ میں گیس پلانٹ کے قریب بارودی سرنگ پھٹی ہے اور لہڑی کے قریب بھی دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ لیکن ان واقعات کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ کاظم بگٹی نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی مکمل خالی ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود سکیورٹی اہلکار گولہ باری کرتے رہتے ہیں اور بعض اوقات ہوائی حملے بھی کیے جاتے ہیں۔ ان سے جب پوچھا کہ آیا آپ نے ڈیرہ بگٹی کی صورتحال کے حوالے سے وفاقی سطح پر کسی سے کوئی رابطہ کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ وفاقی سطح پر تو کوئی رابطہ نہیں ہوا البتہ صوبائی حکومت سے رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکام ان کی آواز پر کان نہیں دھرتے بلکہ ایک رابطہ افسر کو ضلع کا انچارج بنا رکھا ہے۔ |
اسی بارے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے3 ہلاک10 February, 2006 | پاکستان بلوچستان: ایف سی کے دو اہلکار ہلاک11 February, 2006 | پاکستان اچکزئی کےگھر پر چھاپہ، محافظ اغواء 08 February, 2006 | پاکستان ’سرداروں کے خلاف کارروائی ہوگی‘06 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||